عاشر وجاہت کی شکل آریان خان سے ملتی ؟ سوشل میڈیا پر بحث
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار عاشر وجاہت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ عاشر وجاہت کی شکل آریان خان سے ملتی جلتی ہے۔۔۔
جو کہ بالی ووڈ سپرسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں، دونوں نوجوان فنکاروں کی عمر بھی تقریباً ایک جیسی ہے ، جس کی وجہ سے موازنہ مزید بڑھ گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر صارفین عاشر وجاہت کی تصاویر اور انداز کا آریان خان سے تقابل کر رہے ہیں، کچھ صارفین نے اس مماثلت سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی یہ بات کر چکے ہیں کہ دونوں کی شکل ایک جیسی ہے ، جبکہ دیگر نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں کوئی خاص مشابہت نہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ آریان خان کے چہرے کے نقوش زیادہ نمایاں ہیں جبکہ عاشر وجاہت کے چہرے پر معصومیت جھلکتی ہے ۔دوسری جانب کچھ افراد نے اس موازنے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا بھارتی شخصیات سے تقابل نہیں کیا جانا چاہیے۔