فلم میرالیاری کا برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ لندن میں رنگارنگ پریمیئر
لندن (شوبزڈیسک) پاکستان فلم میرالیاری کا برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ لندن میں رنگارنگ پریمیئر منعقد ہوا جس میں خوبرواداکارہ دنانیرمبین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
دنانیرمبین نے لندن ایشین فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا لیاری کی کہانی میں اصل کرداروں سے بھی ملاقات ہوئی، لیاری کی لڑکیوں کا کردار ادا کرنے سے پہلے ان سے ملاقات کی،ان کی عادتیں اپنائیں اور ان جیسا بولنا سیکھا۔ فلم کااگلے چند روز میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہونے کاامکان ہے۔