ارم اختر کا درفشاں سلیم پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ ارم اختر نے اداکارہ درفشاں سلیم کے حوالے سے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے کا سنگین الزام لگا دیا۔
ارم اختر نے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ جو ابتدائی طور پر 5 ماہ میں مکمل ہونا تھی، وہ ایک سال تک طول پکڑ گئی۔ ان کے مطابق میرے اپنے صرف 40 دن کے کام کو بھی ایک سال تک پھیلا دیا گیا جس سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس تاخیر کی بڑی وجہ درفشاں سلیم کا غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا، درفشاں اکثر شوٹنگ منسوخ کر دیتی تھیں، کبھی کسی تنازع کی وجہ سے اور کبھی عمرہ پر جانے کے باعث، جس کے باعث ناصرف پروجیکٹ متاثر ہوا بلکہ مجھے دیگر اچھے مواقع بھی کھونے پڑے ۔دوسری جانب ڈرامہ کے پروڈکشن ہاؤس اور ڈائریکٹر دانش نواز نے درفشاں سلیم کا دفاع کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ وہ ایک انتہائی پیشہ ور اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔