صبا قمر پاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں:نمرہ شاہد

صبا قمر پاکستان کی مائیکل  جیکسن ہیں:نمرہ شاہد

کراچی(این این آئی) اداکارہ نمرہ شاہدنے کہاہے کہ مجھے لگتا ہے جس طرح صباقمر معیاری کام کررہی ہیں اس طرح کا کام شاید ہی کوئی کرسکتا ہے۔

وہ پاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں۔ اداکارہ نمرہ شاہد نے ایک انٹرویو میں فلم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ مائیکل جیکسن کی بہت بڑی فین ہیں، کنگ آف پاپ پر بننے والی بائیوپک دیکھ کر رو پڑی تھیں۔نمرہ نے کہا کہ وہ اداکارہ صبا قمر کی بائیوپک کرنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صبا جیسا فنکار ہمارے پاس ہے ہی نہیں وہ پاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں