لاک ڈاؤن سے ہوٹل مالکان پریشانی کا شکار :نعمان مسعود
لاہور (آئی این پی)اداکار نعمان مسعود نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت ریسٹورینٹس کے رات دیر تک کھولے رہنے پر عائد پابندی کی وجہ سے درپیش مسائل کی طرف حکومت کی توجہ دلانے کی کوشش کی ہے ۔
اداکار نے کہا جب سے جنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے ، ہم لوگ گزشتہ 2 مہینوں سے بہت سارے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ چھوٹے ہوں یا بڑے تمام ریسٹورنٹس میں عملہ ہوتا ہے لیکن جب سے یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں ریسٹورینٹس کے مالکان پریشانی کا شکار ہیں،ایسے وقت میں جب مہنگائی عروج پر ہے ، ہم بامشکل انہیں صرف تنخواہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ مہربانی تھوڑا سا اس مسئلے پر غور کر لیں۔