فلسطین کی حمایت ،ہالی ووڈ اداکار جاویر کو کام ملنا بند

فلسطین کی حمایت ،ہالی ووڈ اداکار جاویر کو کام ملنا بند

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جاویر بارڈیم نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کے بعد انہیں فلمی دنیا میں مشکلات اور پیشہ ورانہ دبا کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ کئی بڑے منصوبے اور برانڈ معاہدے بھی ان کے ہاتھ سے نکل گئے ۔

 ہسپانوی اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں مختلف حلقوں سے یہ سننے کو ملا کہ بعض فلمی پروجیکٹس اور اشتہاری مہمات کے لیے ان کا نام تقریبا فائنل ہو چکا تھا، لیکن ان کے سیاسی مؤقف کی وجہ سے بعد میں انہیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔57 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال سے زیادہ پریشان نہیں کیونکہ ان کی زندگی اور کام صرف امریکی سٹوڈیوز تک محدود نہیں وہ اپنے مؤقف پر قائم رہنے کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں