میرا کاخلیل الرحمان کیساتھ مشترکہ پراجیکٹس کا اعلان

میرا کاخلیل الرحمان کیساتھ مشترکہ پراجیکٹس کا اعلان

لاہور (آئی این پی) فلمسٹار اداکارہ میر نے ڈرامہ نگار و فلم ساز خلیل الرحمان قمر مشترکہ پراجیکٹس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔میرا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خلیل الرحمان قمر ان کے پروڈکشن ہاؤس کے لیے نہ صرف ایک فلم لکھ رہے ہیں بلکہ وہ ایک ڈرامہ سیریل پر بھی کام کر رہے ہیں۔میرا نے کہا کہ، اس کے علاوہ بھی اگر کچھ اور اچھے ڈائریکٹر اور چینل کا ساتھ ملا اور اچھا سکرپٹ ہوا تو میں ضرور کام کروں گی۔ٹی وی پر کام کے حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا کیونکہ وہ ایک طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر کسی بڑے ڈرامے کا حصہ بنیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں