رنبیر کپور کی فوٹو گرافرز پر غصہ ہونے کی ویڈیو وائرل

رنبیر کپور کی فوٹو گرافرز پر  غصہ ہونے کی ویڈیو وائرل

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار رنویر کپور کو ایک وائرل ویڈیو میں فوٹو گرافرز پر ناراضی کا اظہار کرتے دیکھا گیا ہے ۔رنبیر کپور حال ہی میں اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ دادی کی شادی کی خصوصی سکریننگ میں شریک ہوئے تھے ۔

 تقریب کے اختتام پر جب دونوں باہر نکلے تو وہاں موجود فوٹو گرافرز اور میڈیا نمائندوں نے انہیں گھیر لیا، بڑھتے ہوئے ہجوم اور دھکم پیل کے دوران رنبیر کپور واضح طور پر غصے میں دکھائی دئیے ، اداکار نے فوٹو گرافرز سے فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی، جبکہ وہ مسلسل کیمروں کی بھیڑ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں