مردوں کی بے وفائی کی ذمہ دار خواتین:خلیل الرحمن

مردوں کی بے وفائی کی ذمہ دار خواتین:خلیل الرحمن

لاہور (آئی این پی)ڈرامہ انڈسٹری کے رائٹر خلیل الرحمن قمر ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے۔

حال ہی میں خلیل الرحمن قمر نے ایک انٹرویو میں مردوں کی شادی کے بعد بے وفائی سے متعلق سوال پر اس کا ذمے دار خواتین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مرد آخر دھوکا دیتے کس کے ساتھ ہیں؟ یقیناً دوسری عورتوں کے ساتھ، لیکن خواتین کبھی ان عورتوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتیں جو دوسروں کے گھر توڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان عورتوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے جو شادی شدہ مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں۔خلیل الرحمن کے مطابق مردوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ کسی عورت کی توجہ یا پیشکش کو رد کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں