دوستی سے قبل علی رضا سے شدید دشمنی تھی:کنزہ ہاشمی
کراچی (آئی این پی) اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اداکار علی رضا دوستی سے قبل ایک دوسرے کے شدید دشمن ہوا کرتے تھے۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ علی رضا سے ان کی پہلی ملاقات ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی وہ اپنے چھوٹے سپیکر پر گانے سن رہی تھیں کہ علی رضا بڑے سپیکر کے ساتھ وہاں پہنچے اور ماحول بدل دیا۔انہوں نے سب سے بات کی مگر کنزہ کو نظر انداز کیا،علی رضا نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان دشمنی کی اصل وجہ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پیدا کی گئی غلط فہمیاں تھیں۔