خواتین کے جسم پر تبصرے بند ہونے چاہئیں:زارا نور
اسلام آباد(اے پی پی) اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو وزن اور جسمانی ساخت پر تنقید کا نشانہ بنانے کے رجحان پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو خواتین کے جسم پر تبصرے کرنا بند کر دینا چاہیے۔
زارا نور عباس حال ہی میں عائشہ یوسف کے پوڈکاسٹ میں کہا کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کو خاموش کرواتی ہوں جو خواتین کے وزن یا جسم پر طنز کرتے ہیں۔ انہیں بتائیں کہ اﷲ نے عورت کو بچے کو جنم دینے کی طاقت دی ہے ، اور ظاہر ہے اس عمل کے دوران جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں۔ ایک نئے انسان کو دنیا میں لانا تقریبا ناممکن کام ہے ، لیکن خواتین یہ کرتی ہیں۔ اس لیے خواتین کے وزن پر تنقید کرنا اور ان کے جسم پر بحث کرنا بند کریں۔