ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا:حنا الطاف

ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا:حنا الطاف

کراچی (آئی این پی)اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حالیہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہراسانی جیسے ناخوشگوار تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

 اداکارہ نے انسٹاگرام پر بتایا کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص کے رویے نے انہیں شدید غیر محفوظ اور غیر آرام دہ محسوس کروایا۔ حنا کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے ان سے بات کی، وہ فوراً صورتحال کی سنگینی کو سمجھ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا بلکہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو بھی رپورٹ کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں