فرحان سعید نے زیادہ تر مردوں کو فراڈ قرار دے دیا

فرحان سعید نے زیادہ تر مردوں کو فراڈ قرار دے دیا

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک شو میں شرکت کے دوران اداکارہ مامیا شاہ جعفر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مردوں کے عمومی رویّے پر تبصرہ کیا۔

جب مامیا نے کہا کہ اکثر لڑکے جھوٹے وعدوں اور دھوکے سے رشتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، تو فرحان سعید نے بے ساختہ انداز میں کہا کہ صرف چند نہیں بلکہ زیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں۔اداکار نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی رشتے میں سب سے پہلے اپنی عزتِ نفس، خوشی اور ذات کو ترجیح دیں۔ ان کے مطابق خواتین کو اپنی شناخت اور ذہنی سکون قربان کرکے کسی بھی تعلق کو بچانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔ اکثر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنی محبت یا قربانی سے کسی مرد کی شخصیت بدل سکتی ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا بہت کم ہوتا ہے ۔ خواتین کو ‘‘کسی کو بچانے ’’ والے رویّے سے باہر نکلنا ہوگا کیونکہ اس سوچ میں سب سے زیادہ نقصان خود خواتین کو اٹھانا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں