آج تک کبھی کسی فلم کا مکمل سکرپٹ نہیں پڑھا :سلمان خان

 آج تک کبھی کسی فلم کا مکمل سکرپٹ نہیں پڑھا :سلمان خان

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ سُپر سٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے پورے فلمی کیریئر میں کبھی کسی فلم کا مکمل سکرپٹ نہیں پڑھا ، ہاں البتہ میں نے سکرپٹ لکھا ضرور ہے ۔

اداکار کے مطابق وہ فلم کی کہانی کا انداز، جذبات اور پیسہ بنانے کی صلاحیت دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں جبکہ مکمل سکرپٹ پڑھنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ زیادہ سوچ بچار میں نہ پڑ جائیں۔اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ جو گھڑیاں میں پہنتا ہوں، ضروری نہیں کہ وہ گھڑی میری اپنی ہو، بلکہ میں اکثر اپنے دوستوں کی گھڑیاں بھی پہن لیتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں