پاکستان کی پہلی ریڈیو براڈکاسٹر موہنی حمید ( آپا شمیم )کی برسی منائی گئی

پاکستان کی پہلی ریڈیو براڈکاسٹر موہنی حمید ( آپا شمیم )کی برسی منائی گئی

لاہور (شوبزڈیسک ) پاکستان کی پہلی ریڈیو براڈکاسٹر، اینکر اور اداکارہ موہنی حمید ( آپا شمیم )کی برسی ہفتہ گزشتہ روز منائی گئی۔ 14 اگست 1947 کو جب پاکستان نے آزادی حاصل کی تو موہنی پاکستان کی پہلی خاتون براڈکاسٹر بن گئیں۔

موہنی حمید 1922 میں بٹالہ میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصل نام موہنی داس تھا ، بعد ازاں انہوں نے اپنا نام تبدیل کر لیا۔ انہوں نے 1939 میں 17 سال کی عمر میں آل انڈیا ریڈیو لاہور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ موہنی حمید کو دو مرتبہ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں