شیکھر کپور نے جان ابراہم کو اگلے جیمز بانڈ کیلئے پسندیدہ قرار دیدیا

شیکھر کپور نے جان ابراہم کو اگلے جیمز بانڈ کیلئے پسندیدہ قرار دیدیا

ممبئی (آئی این پی)بھارتی فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور نے بالی ووڈ سٹار جان ابراہم کو اگلے جیمز بانڈ کے لیے پسندیدہ قرار دیا ہے ۔

دنیا کی مشہور جاسوسی فلم سیریز جیمز بانڈ کے اگلے ہیرو کی تلاش شروع ہو چکی ہے اور اس دوران ڈائریکٹر شیکھر کپور نے ایک بڑا دعوی کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ایکشن ہیرو جان ابراہم میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک جیمز بانڈ میں ہونی چاہئیں۔جیمز بانڈ کا کردار آخری بار سال 2021 میں ڈینیئل کریگ نے فلم نو ٹائم ٹو ڈائی میں ادا کیا تھا۔ جان نے اس تعریف پر شیکھر کپور کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں