کانز فیسٹیول میں مشرقی انداز کے ساتھ صنم سعید کا ڈیبیو

کانز فیسٹیول میں مشرقی انداز کے ساتھ صنم سعید کا ڈیبیو

کانز (آئی این پی) اداکارہ صنم سعید نے فلمی دنیا کے معروف کانز فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو کیا ہے ۔ فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول کے ساتھ ایشین ویمن ایکسیلنس سینما اینڈ آرٹس کے اعزازی گروپ میں شامل صنم سعید نے ڈیبیو کیا۔

صنم سعید ریڈ کارپٹ پر آئیں تو وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں جب کہ ان کے انداز کو خوب سراہا۔صنم سعید نے مسرت بھرے انداز میں اپنے ہاتھوں کو ان کی طرف کیا اور پذیرائی پر جوابی شکریہ ادا کیا۔کانز میں ڈیبیو کے وقت صنم سعید مغربی نہیں بلکہ مشرقی طرز کے لباس کے ساتھ منظر عام پر آئیں اسی وجہ سے ان کا سراہا گیا۔صنم سعید نے حسین رہر کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں