صبا حمید پاکستان کی امریش پوری ہیں:فرحان سعید
لاہور (آئی این پی)اداکار و گلوکار فرحان سعید نے سینئر اداکارہ صبا حمید کی اداکاری کی بے حد تعریف کرتے ہوئے انہیں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امریش پوری سے تشبیہ دے دی۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے صبا حمید کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ۔فرحان سعید نے کہا کہ ڈرامہ میرے ہمسفر کی کامیابی کے بعد میں نے صبا حمید کے ہاتھ چومے تھے کیونکہ وہ منفی کردار اس قدر حقیقت کے ساتھ ادا کرتی ہیں کہ ناظرین کردار سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔