ٹی وی نہیں، فلم سٹار بننے میں زیادہ دلچسپی رہی:فہد مصطفی
کراچی (آئی این پی) اداکار فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں اداکاری کرنے پر پذیرائی ملنے کے باوجود بھی مجھے ہمیشہ ایک فلم سٹار بننے میں دلچسپی رہی۔
فہد مصطفی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نئی فلم زومبیڈ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں فلم سازوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے جایا کرتا تھا اور وہاں پر لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ دیکھو، یہ فلم سٹار فہد مصطفی ہیں، جب کہ میں سوچتا تھا کہ میں تو صرف فہد مصطفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی اس رویے سے کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی، لیکن میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ مجھے بطور فلم سٹار پہچان ملے ۔اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا نے روایتی طبقاتی امتیاز کو کم کر دیا ہے، اب مشہور شخصیات اور مداحوں کے درمیان زیادہ براہِ راست تعلق بن گیا ہے۔