عاصم کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی آواز، سوشل میڈیا پر نئی بحث
لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار عاصم اظہر کے تازہ ریلیز ہونے والے گانے آرزو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ، تاہم گانے کی مقبولیت کے ساتھ ایک نئی بحث بھی جنم لے چکی ہے۔
متعدد صارفین کا خیال ہے کہ گانے کے ایک حصے میں سنائی دینے والی آواز اداکارہ ہانیہ عامر کی ہے ۔عاصم اظہر نے حال ہی میں آرزو کے نام سے اپنا نیا گانا جاری کیا ہے ، جسے انہوں نے خان، مادھورکسو اور نور کے ساتھ مل کر گایا ہے ۔ تاہم تاحال عاصم اظہر یا ہانیہ عامر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔