سمیع ثانی کی برسوں بعد جھلک دیکھ کر مداح حیران

سمیع ثانی کی برسوں بعد  جھلک دیکھ کر مداح حیران

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سمیع ثانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ان کا بدلا ہوا حلیہ ہے۔

سمیع ثانی نے 1990ء کی دہائی میں کئی مقبول اور کامیاب ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی،اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں ان کا نیا انداز مداحوں کے لیے حیران کن ثابت ہوا، سمیع ثانی اب گنجے سر اور سفید و سیاہ داڑھی کے ساتھ بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں، جس کے باعث کئی مداح پہلی نظر میں انہیں پہچان ہی نہ سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں