تاپسی پنو کی بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی مذمت

تاپسی پنو کی بالی ووڈ میں عمر کی  بنیاد پر امتیازی سلوک کی مذمت

ممبئی(آئی ا ین پی )بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے بالی ووڈ میں خواتین کے ساتھ عمر کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک پر آواز اٹھا تے ہوئے کہا کہ 30 سال کی عمر عبور کرنے کے بعد اداکاراؤں کیلئے اچھے کرداروں کے مواقع محدود ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

تاپسی پنو نے کہا کہ میں انڈسٹری میں 25 سال کی عمر میں آئی تھی، پھر تین سے چار سال جدوجہد میں گزر جاتے ہیں، جب تک آپ اپنی شناخت بناتے ہیں، آپ 30 سال کی عمر عبور کر چکے ہوتے ہیں اور پھر کہا جاتا ہے کہ آپ رومانوی فلموں کیلئے زیادہ جوان نہیں رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں