دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کاکروچ چھا گئے :پرکاش راج

دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی  کاکروچ چھا گئے :پرکاش راج

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار پرکاش راج بھی بھارت کی نئی بننے والی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت میں سامنے آگئے ۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے دہلی  میں  بڑا احتجاج شروع کر دیا، جس میں امتحانات اور بھرتی کے ٹیسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے ایکس پرکہا کہ میں نے وہاں پہنچنے اور یکجہتی کے اظہار کی پوری کوشش کی، لیکن پہلے سے طے شدہ ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے نہ آ سکا، تحریک کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہوں، مجھے یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ کاکروچ چھا گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں