ناموراداکار جمیل فخری کی 15ویں برسی آج منائی جائے گی

ناموراداکار جمیل فخری کی 15ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکار جمیل فخری کی 15ویں برسی(آج)9جون کو منائی جائے گی۔ورسٹائل اداکار جمیل فخری 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔۔۔

 انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا باقاعدہ آغاز تھیٹر سے کیا اور پھر وہ پی ٹی وی سے منسلک ہو گئے ، انکو پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل اندھیرا اجالا نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، ڈرامے میں پولیس انسپکٹر جعفر حسین کے کردار نے انہیں بے حد مقبول کیا،اداکار جمیل فخری نے 50 سے زائد فلموں اور متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں