بچوں کی ایسی تربیت کریں وہ اہم فیصلے دانشمندی سے کرسکیں:ندا یاسر
کراچی (آئی این پی)میزبان اور پروڈیوسر ندا یاسر نے والدین کو اپنے بچوں کی تربیت سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے ۔
ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران ندا یاسر نے کہا کہ بطور ماں میرا ماننا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی ایسی تربیت کرنی چاہیے کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے دانشمندی سے کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے بھی مجھ پر اعتماد کیا تھا، اسی لیے میں اپنی بیٹی کی پسند کا احترام کروں گی۔ندا یاسر کے مطابق میں چاہوں گی کہ میری بیٹی خود اپنے لیے ایسا شریکِ حیات منتخب کرے جس پر ہمیں اعتراض کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔