امیتابھ کے ایک ہی دن 12شارٹ فلم شوٹ، 2فوٹو شوٹس مکمل
ممبئی (شوبزڈیسک )83 سالہ بھارتی سٹار اداکار امیتابھ بچن نے ایک ہی دن میں 12 شارٹ فلم شوٹ اور 2 فوٹو شوٹس مکمل کراد یئے ۔امیتابھ بچن کو فلم نگری میں 57 سال ہوگئے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی 83 سالہ زندگی کے مصروف ترین دن کا ذکر کیااور بتایا کہ میں نے ایک ہی دن میں 12 مختصر فلموں کی شوٹنگ اور 2 اسٹل فوٹو شوٹس مکمل کیے ہیں، اس کے باوجود وہ رات گئے تک اپنے مداحوں کے ساتھ آن لائن رابطے میں ہیں۔ کام کے ساتھ ساتھ مداحوں سے جڑے رہنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ سلسلہ کبھی نہیں رکنا چاہیے ۔ ان کی اس غیر معمولی محنت اور لگن کو دیکھ کر مداحوں نے زندگی کی بہترین مثال قرار دیا۔وہ آج کل اپنی فلم کلکی 2898 اے ڈی کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔، تاحال اس کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے ۔