ایسے مناظر ترجیح ہوتے ہیں جو میرے والدین بھی دیکھ سکیں:حنا طارق

 ایسے مناظر ترجیح ہوتے ہیں جو میرے  والدین بھی دیکھ سکیں:حنا طارق

لاہور(نیٹ نیوز)اداکارہ حنا طارق نے لباس کے انتخاب کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

حنا طارق نے ایک شو میں کہا کہ ایک اداکار کی زندگی صرف شوبز ہی نہیں ہے بلکہ اس کی ایک ذاتی زندگی بھی ہے اور جلدی ہو یا پھر دیر سے ہو لیکن ایک نہ ایک دن میری کسی سے شادی بھی ہونی ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ لہٰذا میں کام کے دوران اس نقطۂ نظر کو اپنے ذہن میں رکھتی ہوں اس لیے میں اپنا ہر کام بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔اُنہوں نے بتایا کہ میں اپنے لباس کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں