مشہور ہالی ووڈ اداکارہ 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ اور سابق چائلڈ سٹار ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، جس کی خبر نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے ۔
اداکارہ کے قریبی ساتھی اور بوائے فرینڈ کے مطابق اداکارہ ایک سنگین بیماری میں مبتلا تھیں اور رواں ماہ کے آغاز میں انہیں لاس اینجلس کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم طبی کوششوں کے باوجود وہ صحت یاب نہ ہو سکیں۔ڈیوگ چیس نے 2002 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ اینی میٹڈ فلم لیلو اینڈ سٹیچ میں مرکزی کردار ‘‘لیلو’’ کو اپنی آواز دے کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔