امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔
جاری بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا جیسا کہ نائب صدر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا، آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات کے منصوبے ابھی حتمی شکل اختیار نہیں کر سکے تاہم امریکی وفد دستیاب ہونے والے پہلے موقع پر ہی روانگی کیلئے تیار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا مذاکرات کی انتظامی اور عملی پیچیدگیاں کبھی بھی آسان یا قابلِ پیشگوئی نہیں رہی ہیں، موجودہ صورتحال کے مطابق نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ جیسے ہی مذاکرات کے اگلے مرحلے یا آئندہ اقدامات کے بارے میں کوئی واضح پیشرفت ہوگی، اس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔