فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

میکسیکو: (ویب ڈیسک) میکسیکو جنیوبی کوریا کو شکست دینے کے بعد ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بھی بن گیا۔

فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے گئے جن میں سے پہلا میچ گروپ A کا میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان ہوا جبکہ گروپ B میں سوئزرلینڈ اور بوسنیا ہرزوگوینا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا اور اسی گروپ کا دوسرا میچ کینیڈا اور قطر کے درمیان ہوا۔

گواڈالاجارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے اہم میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دلچسپ مقابلے کےبعد ایک صفر سے شکست دے دی۔

پہلے ہاف میں کوشش اور ایک دوسرے کے گول پر کئی حملوں کے باوجود کسی کو برتری نہیں مل سکی اور یوں پہلا ہاف اسی کشمکش میں بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں میکسیکو نے ایک حملے کی صورت میں وہ نتیجہ حاصل کرلیا جس کی اُنہیں تلاش تھی، اُن کے کھلاڑی لوئیس رومو نے 50 ویں منٹ پر گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی ۔

میکسیکو اس فتح کے بعد ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بھی بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں