ڈراموں میں دوسرے مذاہب کے لوگ بھی نظر نہیں آتے : ثانیہ سعید
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پروڈیوسرز پر زور دیا ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کو بھی ہمارے ڈراموں میں دکھائیں کیونکہ اقلیتیں بھی اس ملک کا حصہ ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا 'ہمارے ٹیلی ویژن سکرینز پر دوسرے مذاہب کے انسان کب نظر آتے ہیں؟ نظر آتی ہے کوئی اور کمیونٹی؟ جیسے وہ اس ملک میں رہتے ہی نہ ہوں، اس ملک کا حصہ ہی نہ ہوں۔