مالی معاملات پر اختلافات سے بائیوپک منسوخ ہوئی:میڈونا

مالی معاملات پر اختلافات سے بائیوپک منسوخ ہوئی:میڈونا

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)پاپ سٹار میڈونا نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی پر بننے والی طویل عرصے سے زیرِ غور بائیوپک آخرکار کیوں منسوخ ہوئی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں میڈونا نے بتایا ہے کہ فلم کی تیاری تقریباً 4 سال تک جاری رہی، جن میں سے 2 سال سکرپٹ لکھنے اور مزید 2 سال بجٹ، کاسٹنگ اور پری پروڈکشن پر کام کرنے میں صرف ہوئے ، تاہم آخر کار مالی معاملات پر اختلافات کے باعث منصوبہ ختم کر دیا گیا۔میڈونا کے مطابق میری زندگی غیر معمولی اور طویل جدو جہد سے بھرپور رہی ہے ، جسے بڑے پردے پر پیش کرنے کے لیے بڑے بجٹ کی ضرورت تھی، لیکن پروڈکشن ہاؤس اس منصوبے کے حجم اور اخراجات پر مطمئن نہیں تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں