نئی اداکاراؤں کو جو سہولتیں و تربیت ملی ہمیں میسر نہیں تھیں:دیا مرزا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کی اداکاراؤں کو وہ سہولتیں اور تربیت میسر آئیں جو ہمیں اپنے آغاز میں حاصل نہیں تھیں۔
خصوصی انٹرویو میں مرزا نے بتایا ہے کہ میں نے اکثر ان اداکاراؤں کے بارے میں پڑھا ہے جنہیں انڈسٹری میں لانچ کیے جانے سے پہلے مکمل تربیت اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔ میں روزانہ 24 سے 28 گھنٹے تک مسلسل کام کرتی تھی اور سیکھنے کا موقع مجھے عملی تجربے کے ذریعے ہی ملا۔