فلموں کی کامیابی کیلئے نئے چہروں کو آگے لانا ہوگا:صنم سعید
کراچی(آئی این پی)اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی اور فلموں کی کامیابی کیلئے نئے اور نوجوان فنکاروں کو آگے لانا ہوگا۔
ایک انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو کٹھن مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے مگر وسائل کی بے پناہ کمی کے باوجود آج بھی اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاندار کہانی، مضبوط ڈائیلاگ اور بہترین میوزک کے ذریعے فلم کو پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی کھڑا کیا جاسکتا ہے۔