جبرسے محبت پانیوالے ڈراموں پر پابندی لگنی چاہئے : نادیہ افگن
کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ بعض ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو غلط راہ کی سمت لے جارہے ہیں،دھونس دھمکی کے ذریعے محبت پانے کی کہانیوں والے ڈراموں پر فوری پابندی ہونی چاہئے۔
ایک انٹرویو میں نادیہ افگن نے ہمارے بعض ڈراموں میں محبت کا غلط تصور پیش کیا جارہا ہے جس میں دکھایا جاتا ہے کہ اگر کسی کو محبت ہوگئی ہے تو وہ اگلے کے ساتھ زور زبردستی کرکے اسے اپنا سکتا ہے پھر چاہئے سامنے والے کی مرضی ہو یا نہ ہو۔ اداکارہ نے کہا کہ ایسے ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو غلط سمت لے جارہے ہیں میں ایسے ڈراموں پر فوری پابندی کے حق میں ہوں۔