میری زندگی گوری کے آنے کے بعد مکمل ہوئی:عامر خان
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ رواں سال 5 جولائی کو رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے اپنی شادی کی خبریں لیک ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ہمارے کام پر توجہ دینی چاہیے ، ذاتی زندگی پر نہیں، مجھے نہیں معلوم یہ خبر کیسے لیک ہوئی۔ گوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ گوری کے آنے سے میں بہت خوش ہوں، مجھے لگتا ہے اب جا کے میں مکمل ہوا ہوں۔