دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہنگامہ

دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہنگامہ

سان فرانسسکو(آئی این پی)بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ ایک بار پھر خالصتان تنازع کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئے۔

حال ہی میں آورا ورلڈ ٹور کے تحت سان فرانسسکو میں ہونے والے دلجیت کے پہلے کنسرٹ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جب خالصتان حامی شخص خالصتان کا پرچم تھامے سٹیج پر پہنچ گیا اور شو میں وقتی طور پر خلل پیدا ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر ویڈیوز میں مقامی پولیس اہلکاروں کو مذکورہ شخص کو حراست میں لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں