بڑے پردے کااداکار ہوں اور وہیں رہنا چاہتا ہوں:جان ابراہم
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ وہ بڑے پردے کے اداکار ہیں اور وہیں رہنا چاہتے ہیں ’ چند سو روپوں کی خاطر دستیاب ہونا پسند نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جان ابراہم نے کہا کہ مجھے نہیں پسند کہ لوگ چند سو روپے ماہانہ ادا کر کے مجھے اپنے گھر میں موجود سکرین پر دیکھیں۔ جان ابراہم نے انٹرویو میں کہا کہ ایک پروڈیوسر کے طور پر مجھے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پسند ہے ، مجھے اس کے لیے فلم بنانا اچھا لگتا ہے لیکن اداکار کے طور پر میری سوچ بالکل واضح ہے کہ مجھے بڑے پردے پر کام کرنا ہے۔