فلم جب وی میٹ شاہد کپور کی وجہ سے بنی:امتیاز علی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ہدایت کار امتیاز علی نے کہا ہے کہ میری سپر ہٹ فلم جب وی میٹ دراصل شاہد کپور کی وجہ سے بن سکی۔
امتیاز علی نے بتایا کہ ابتدا میں بوبی دیول کے ساتھ یہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔ ملاقات کے دوران شاہد کپور نے پوچھا کہ کیا میرے پاس ایسی کوئی کہانی ہے جس میں ایک لڑکا اور لڑکی ٹرین میں ملتے ہوں میں نے کہا کہ اب وہ فلم نہیں بن رہی۔امتیاز علی نے بتایا کہ شاہد نے مجھے یقین دلایا کہ یہ بہترین رومانوی کامیڈی فلم ثابت ہو گی اور اسے ضرور بنایا جانا چاہیے۔