میرا نشانہ کبھی نہیں چوکتا گووندا کی اہلیہ کا مبہم بیان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے رئیلٹی شو ‘لاک اپ: سچ یا سزا’ کے پریمیئر کے دوران ایک مبہم اور سنسنی خیز بیان دے کر میڈیا میں ہلچل مچا دی۔
سنیتا نے گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کو زندگی میں کسی ‘تیسری شخصیت’ کی آمد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ‘میرا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا۔ایک شو میں گولی لگنے کے واقعے پر سنیتا نے کہا کہ جب یہ ہوا تو میں ممبئی میں نہیں تھی، ورنہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ گولی میں نے ماری ہے ۔ ویسے میرا نشانہ کبھی چوکتا نہیں۔