ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا،عمران ہاشمی پاکستانیوں کے معترف
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کا دورہ ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔
ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے بتایا کہ ان کی فلم ‘آوارہ پن’ کی ریلیز کے موقع پر وہ مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور آئے تھے جہاں مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ انکے مطابق پاکستان میں ملنے والی محبت اور بہترین مہمان نوازی نے انہیں حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے فلم ‘جنت’ کے دوران پیش آنے والے ہجوم کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مداحوں کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں ان کی فلموں کو بے پناہ پذیرائی حاصل رہی ہے۔