فلم انڈسٹری کے دوبارہ عروج کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت :ریشم
لاہور(شوبزڈیسک )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہے اوراسے دوبارہ عروج پر لانے کے لیے مربوط منصوبہ بندی، معیاری سکرپٹ ، جدید ٹیکنالوجی اور نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے ۔
ایک انٹر ویو میں ریشم نے ماضی میں پاکستانی فلموں کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ سر جوڑ کر بیٹھیں تو پاکستان کا سینما ایک بار پھر خطے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے ۔