عاطف اسلم کی کیفے میں نماز ادا کرتے ویڈیو وائرل

عاطف اسلم کی کیفے میں  نماز ادا کرتے ویڈیو وائرل

لاہور(این این آئی)گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک کیفے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم انتہائی سکون کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں، ان کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے اور مختلف حلقوں میں اس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔بیشتر صارفین نے عاطف اسلم کے اس طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے اسے دین سے وابستگی اور مذہبی فرائض کو ترجیح دینے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں