بچوں والی مستحکم خاتون کو دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے :اسما عباس

بچوں والی مستحکم خاتون کو دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے :اسما عباس

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ اگر کوئی عورت جو مالی طور پر خود مختار ہے اور اس کے بچے بھی ہیں تو اسے دوسری بار شادی نہیں کرنی چاہیے ۔

اداکارہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ بات ہے بہت مشکل کہ شادی نہ کریں لیکن زیادہ تر خواتین ایسا اس صورت میں کرتی ہیں جب انہیں مالی مسائل ہوں تو انہیں سہارے کی ضرورت پڑتی ہے ۔اسما عباس نے کہا کیونکہ اگر کوئی یہ قدم اٹھاتا ہے تو پھر بچوں کے ساتھ چیزیں کافی خراب ہوجاتی ہیں، پھر بدمزگی پیدا ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں