بشری انصاری نے نئی نسل میں شادی بارے بڑھتے خوف کی وجہ بتا دیا

بشری انصاری نے نئی نسل میں شادی بارے بڑھتے خوف کی وجہ بتا دیا

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں شادی کے حوالے سے بڑھتے خوف اور تنہا زندگی گزارنے کی خواہش کی وجوہات بیان کر دیں۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ نام نہاد تعلیم یافتہ مگر بدتمیز مردوں کو آج بھی تعلیم یافتہ خواتین مل جاتی ہیں۔بشری انصاری کے مطابق ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اسی لیے لڑکیاں شادی، خاص طور سے دوسری شادی سے خوفزدہ ہیں اور تنہا زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ بعض مرد بھی شادی نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ان کی وجہ کفالت کی ذمے داری نہ اٹھانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں