اے آئی اداکارہ ٹلی نورووڈ فلم میں مرکزی کردار کرینگی

اے آئی اداکارہ ٹلی نورووڈ فلم میں مرکزی کردار کرینگی

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) مصنوعی ذہانت پر مبنی ورچوئل اداکارہ ٹلی نورووڈ جلد اپنی پہلی فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

 ورچوئل سٹوڈیو پارٹیکل 6نے اعلان کیا ہے کہ وہ Misaligned کے نام سے ایک فیچر فلم تیار کرے گا، جسے زیادہ تر مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنایا جائے گا، تاہم اس میں انسانی مصنفین، تکنیکی ماہرین اور اداکار بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔فلم کا عنوان Misaligned اس تصور کی عکاسی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو انسانی اقدار اور مقاصد سے ہم آہنگ کرنے کی جدوجہد کس طرح درپیش ہے ۔پارٹیکل 6 کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلائن وین ڈر ویلڈن کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں وہی فلم ساز کامیاب ہوں گے جو روایتی کہانی سنانے کی مہارت کو نئی اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ مؤثر انداز میں استعمال کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں