ٹیلر اور ٹریوس میں شادی سے قبل 40صفحات کا معاہدہ
لاس اینجلس (آئی این پی) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی کے درمیان شادی سے پہلے 40 صفحات پر مشتمل 1 معاہدہ ہوا ہے ۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے درمیان شادی سے قبل معاہدے کا بنیادی مقصد گلوکارہ کی 2 بلین ڈالرز کی مجموعی دولت کو محفوظ بنانا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کو کروانے میں ٹیلر سوئفٹ کے والد سکاٹ سوئفٹ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس 40 صفحات پر مشتمل معاہدے میں میاں بیوی کی ذاتی دولت کو الگ الگ رکھنے کے ساتھ ساتھ رازداری اور مستقبل میں علیحدگی کی صورت میں بریک اپ سے متعلق لکھے جانے والے گانوں کے بارے میں بھی شقیں شامل ہو سکتی ہیں۔