بھارتی گلوکار ابھیجیت کا پاکستانی فنکاروں کیخلاف بیان، مشی خان برہم
کراچی (آئی این پی) اداکارہ و میزبان مشی خان نے بھارتی گلوکار ابھیجیت کے پاکستانی فنکاروں کے خلاف متنازعہ اور توہین آمیز بیانات پر سخت ردِعمل دیا۔
ابھیجیت بھٹا چاریہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پاکستانیوں کو بھارت سے نکال دینا چاہتا ہوں،اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں انہیں بھارت آنے پر سخت سزا دیتا۔اس بیان پر مشی خان نے کہا کہ پاکستان کی شوبز اور موسیقی کی صنعت ترقی کر رہی ہے جبکہ ابھیجیت خود بھارت میں کام نہ ملنے کے باعث محض توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی فنکاروں کے نام لے رہے ہیں۔