ابرار الحق نے گانے ’’نچ پنجابن‘‘ کی تخلیق کی دلچسپ کہانی سنا دی

ابرار الحق نے گانے ’’نچ پنجابن‘‘ کی تخلیق کی دلچسپ کہانی سنا دی

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار ابرار الحق نے اپنے مقبول ترین گانے نچ پنجابن کی تخلیق کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے کا مشہور جملہ گانے نوں دے دے پنجابی ٹچ کس طرح وجود میں آیا۔

ایک انٹرویو میں ابرار الحق نے بتایا کہ میں گانے کے ابتدائی بول لکھ رہا تھا، اسی دوران میں نے اپنے کزن ٹیپو سے گانے پر رائے طلب کی جس پر میرے کزن نے جواب دیا کہ گانا اچھا ہے ، لیکن اس میں پنجابی ٹچ محسوس نہیں ہو رہا۔ یہی بات میرے ذہن میں بیٹھ گئی اور میں نے گانے پر مزید کام کرتے ہوئے اچانک یہ مصرع تخلیق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں