اپنی زندگی میں جائیداد کبھی بچوں کے نام نہ کریں:نشو

 اپنی زندگی میں جائیداد کبھی بچوں کے نام نہ کریں:نشو

لاہور (آئی این پی) ماضی کی فلم سٹار نشو نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مالی خود مختاری اور عزت نفس کی خاطر زندگی میں اپنی جائیداد بچوں کے نام کبھی نہ کریں۔

حال ہی میں نشو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بڑھاپے میں انسان کو اپنی صحت اور مالی معاملات پر مکمل کنٹرول رکھنا چاہیے کیونکہ بعض اوقات قریبی لوگ بھی رویہ بدل لیتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ زندگی میں اپنی جائیداد بچوں کے نام نہیں کرنی چاہیے ۔ان کے مطابق جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ آپ کے انتقال کے بعد خود بخود بچوں کو مل جائے گا لیکن اگر آپ زندگی میں ہی سب کچھ دے دیں گے تو آپ کی اہمیت کم ہو سکتی ہے ،بعض صورتوں میں مالی خودمختاری انسان کی عزت اور دیکھ بھال کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں